دہشت گردی پر سیاست چمکانا( ن) لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر سیاست چمکانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کیا۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی ایک صوبے کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑا، وہ دہشت گردی پر بھاشن دے رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سندھ میں جاری سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں آج حیدرآباد اور کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔شفیع جان کے مطابق پارٹی قیادت کارکنوں کی بڑی ریلی کے ہمراہ مزار قائد کے قریب شاہراہ قائدین پہنچے گی، جہاں وزیراعلی سہیل آفریدی خطاب کریں گے۔وزیر اطلاعات نے سندھ میں جاری سٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے کہا کہ اس کے شاندار مناظر ملک میں ایک نئے سیاسی دور کی نوید ہیں، جسے اب روکا نہیں جاسکتا۔ان کے بقول عمرکوٹ میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران عوام کی تاریخی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ تبدیلی کا فیصلہ کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے دوران عوام میں عمران خان کے لیے بے پناہ محبت اور جوش و جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔شفیع جان کے مطابق کراچی کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے مینڈیٹ دیا، تاہم ان کے بقول وفاق اور پنجاب کی طرح کراچی میں بھی پی ٹی آئی کا عوامی مینڈیٹ چھینا گیا۔شفیع جان نے الزام عائد کیا کہ فارم 47 کے ذریعے نااہل حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور عوامی مینڈیٹ کے بجائے فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے وزرا قومی سانحات پر بھی بے حس ہیں۔وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا بنیادی اور اہم ترین مرکز ہے اور شہر کی ترقی براہ راست پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔ان کے مطابق کراچی کے مسائل کا حل محض دعوں سے نہیں بلکہ حقیقی عوامی مینڈیٹ اور بہتر طرز حکمرانی سے ممکن ہے۔شفیع جان نے دعوی کیا کہ کراچی سمیت وفاق اور پنجاب میں موجود مینڈیٹ چور حکمرانوں سے عوام کو جلد نجات حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ہونے والے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے اور عمران خان کی رہائی اور عوامی مینڈیٹ کی واپسی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed