9مئی کیس’ وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے مکمل ریکارڈ طلب

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعدپشاورمیں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلا گھیرا کے کیس میں تفتیشی آفسر کو ریکارڈ سمیت 12 ستمبرکو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔عدالت میں ملزموں اور ریڈیو پاکستان کے وکلا اور پراسیکیوٹربھی پیش ہوئے۔علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری اور نادرا کے رپورٹس کی روشنی میں جو رپورٹ مانگی گئی تھی وہ رپورٹ ابھی تک پیش نہیں کی گئی جبکہ تفتیشی 5افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے ۔پراسیکیوشن کے مطابق مقدمہ کے 9 ملزم تاحال مفرور ہیں ،9مئی 2023کو مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کی عمارت کوآگ لگائی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔پولیس نے مقدمے میں پی ٹی آئی صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ارکان اسمبلی آصف خان ، فضل الہی سمیت متعد د کارکنوں کو نامزد کیا۔عدالت کو بتایاگیاکہ ملزمان کی شناخت اور تصدیق پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری اور نادراکے ذریعے کی گئی اور اس ضمن میں رپورٹس عدالت میں جمع کی گئی ہیں۔عدالت نے تفتیشی آفسر کو اگلی سماعت پر ریکارڈسمیت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ تفتیشی آفیسر نے اپنے چالان میں وزیراعلی سہیل آفریدی ،عرفان سلیم ، سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، سابق وزیر کامران بنگش اور عامر چمکنی کوبھی نامزد کرنے کی سفارش کی ہے تاہم پراسیکیوٹر کی جانب سے چالان عدالت میں جمع نہ ہونے کے باعث مذکورہ ملزمان اب تک نامزد نہیں ہوسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed