پشاور میں سواری کے بھیس میں چرس سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور میں سواری کے بھیس میں چرس سمگل کرنے والا ملزم گرفتار، تین کلو برآمد
پشاور: تھانہ گلبرگ پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سواری کے روپ میں چرس منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی کینٹ سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فہیم شاہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کی اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عمر ولد شاہ محمد، سکنہ شیخ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed