بیکری مالکان کو ہراساں کرنے پر سابق فرانسیسی میئر کو معطل قید

رین: فرانس کے علاقے برٹنی کے قصبے سینٹ اوئن دے زالیو کے سابق میئر کو بیکری چلانے والے میاں بیوی کو مسلسل ہراساں کرنے اور ان کے کاروبار میں مداخلت کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق میئر پیئر ٹی کو مقامی بیکری کے مالکان سے بیکری کے اوقاتِ کار، روٹی نہ کاٹنے اور دیگر تجارتی امور پر اختلافات تھے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں مسلسل دباؤ اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں جوڑے کو محض دو ماہ بعد ہی اپنا کاروبار بند کرنا پڑ گیا۔

رین کی فوجداری عدالت نے 12 نومبر 2026 کو سابق میئر کو ذہنی ہراسانی کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 8 ماہ قید کی معطل سزا سنائی۔ عدالت نے ان پر 5 ہزار یورو جرمانہ بھی عائد کیا، متاثرہ جوڑے کے ساتھ تین سال تک کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی لگائی اور انہیں 11 ہزار 200 یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed