چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات پر مذمت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، کیونکہ پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے جمہوری نظام کمزور ہو۔ جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہمیت رکھتا ہے اور اس کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔







