پشاور کے علاقے تاج آباد میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کباب کی سیخ مار کر قتل کیا گیا ہے۔تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد میں معمولی تلخ کلامی کے بعد لڑائی کے دوران ملزم نے غصے میں آ کر اکرام خان ولد محمد قاسم نامی نوجوان پر تیز دھار سیخ سے حملہ کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ تاج آباد میںمعمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل کر دیا گیا، تحقیقات کے مطابق تیز دھار سیخ کے وار سے نوجوان پہلے شدید زخمی ہو ا، تاہم بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







