پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف فٹبالر منصور جاں بحق

پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں فارسٹ بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر منصور جاں بحق جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ یہ دلخراش واقعہ تھانہ تہکال کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والے فٹبالر اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کی اصل وجوہات اور محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed