پشاور تھانہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، موبائل فون چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کو قیمتی موبائل فونز سے محروم کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل احمد رشید کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن زرنبی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرانجام دی۔

پولیس کے مطابق خان محمد نامی شہری کی جانب سے موبائل فون چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ جدید سائنسی خطوط پر کی جانے والی تفتیش کی مدد سے پولیس نے ملزمان عبد اللہ ولد درجان (ساکن جمرود) اور سید محمد ولد محبوب عالم (ساکن ساوتھ وزیرستان) کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران مختلف علاقوں اور پبلک مقامات پر چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed