شہری کے گھر پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات اور ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی اور اے ایس آئی اسرار آفریدی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے زرگر آباد کے علاقے میں ایک شہری کے گھر پر ڈرانے دھمانے کے لیے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں شہباز ولد محمد لعل، وقاص ولد نور محمد، اور عصمت ولد محمود شامل ہیں۔ یہ افراد گھر پر فائرنگ کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول بھی برآمد کر لیے ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed