کیپٹل میٹروپولیٹن اورر ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن غیرقانونی تعمیرات مسمار کوہاٹی چوک شاہین بازار چوک ناصر خان پیپل منڈی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گریننڈ آپریشن میں تجاوزات مسمارکردئیے گئے جبکہ دکانوں سے باہرپڑاہوا سامان ضبط کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر اور ڈی جی سلیم خان کی خصوصی ہدایات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر بشارت خان انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ اور دیگر متعلقہ عملے نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران کوہاٹی چوک شاہین بازار چوک ناصر خان پیپل منڈی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گر ینڈآپریشن کیا جس میںغیرقانونی تعمیرات کو مسمارکردیا گیا جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں میں قائم متعدد غیر قانونی تھڑے، ریمپس اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے کہاکہ دکاندران تجاوزکرنے سے گریز کریں اور فٹ پاتھوںکو عوام کیلئے کھلا چھوڑیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں مشکلات نہ ہوں انہوں نے کہاکہ تجاوزاات کے خلاف آپریشن جاری رہیگا ِ اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی نہوں نے مزید کہا کہ پشاور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت یکشن لیاجائیگا۔اندرون شہر پشاور میں تجاوزات اور شاہی کھٹے،گرین بلٹ پر بننے والے تجارتی مراکز کو مسمار کرنے کے لیے سکیورٹی کے حوالے سے ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاریخی مسجد مہابت خان کی ارد گرد اندر شہر میں مختلف دکانوں کی نشاندہی بھی کر دی ہے تاریخی مسجد کی تری اور ارائش کے لیے ان دکانوں کو گرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا تاہم سیاسی بنیادوں کا ان کے خلاف کاروائی نہیں ہو سکی جبکہ دوسری طرف ذرائع کے مطابق۔پشاور میں مجموعی طور پر 345 تاجروں کی نشاندہی کر دی ہے بعض کو تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے امکانات بھی ہے ذرائع کے مطابق دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنے والے ملزمان نے صلح کے لیے کوشش شروع کر دی ہے گرین بلڈ پر بننے والے تجارتی مراکز۔شاہی کھٹے پر بننے والے کاروباری مراکز کی نشاندہی پشاور کے پرانے نقشے میں کر دی گئی ہے پشاور کے تمام انتظامی افسران کو پشاور کے پرانے نقشے فراہم کر دی گئی ہے جس کے مطابق پشاور سٹی اندرونی شہر میں اپریشن کیا جائے گا گورنمنٹ کالج چوک۔بازار دال گراں۔الیکٹرانکس مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔







