امریکی مڈٹرم الیکشن میں ٹرمپ کی شکست پر میمز کا طوفان

امریکا کے مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کے درمیان میدانِ جنگ سجنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ ’میم وار‘ چھڑ گئی۔ دونوں جماعتوں کے حامیوں اور دنیا بھر کے صارفین نے طنز و مزاح سے بھرپور پوسٹوں کا تانتا باندھ دیا۔

ان الیکشنز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت کو بڑا دھچکا لگا، کیونکہ مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ چونکہ یہ انتخابات ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل تھے، اس لیے دنیا بھر میں بننے والی میمز کے مرکزی کردار بھی وہی رہے۔

اس مزاحیہ مقابلے میں ایرانی صارفین اور سفارتی ذرائع بھی پیش پیش رہے۔ بھارت میں ایرانی سفارت خانے کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کردہ ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں چند افراد ٹرمپ کو اٹھا کر ‘خطرناک کچرے’ کے ڈبے میں پھینکتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اسی طرح متعدد صارفین نے ٹرمپ کی ناکامی پر ایرانیوں کے ردعمل کو طنزیہ انداز میں پیش کیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں لوگوں کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس پر کیپشن تھا: "ٹرمپ کی شکست پر ایرانیوں کی خوشی”۔

دیگر وائرل میمز میں ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ "باس سے سب سے بڑے لوزر تک” کا طنز شامل تھا۔ علاوہ ازیں، ایک متحرک خاکے میں ٹرمپ کو اسی درخت کی شاخ کاٹتے دکھایا گیا جس پر وہ خود بیٹھے تھے، جس کا عنوان تھا: "انتخابات سے قبل کے دو سالوں میں ٹرمپ کا طرزِ عمل”۔

ایران کے حوالے سے ایک اور دلچسپ میم میں ایک شخص کو اپنے چہرے سے چپکی جیلی فش چھڑانے کی تگ و دو کرتے دکھایا گیا، جس پر کیپشن درج تھا: "الیکشن سے قبل ٹرمپ ایران تنازع سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed