پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سہیل آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی بازیابی کی درخواستوں پر اپنا باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری احکامات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا، جس کی وجہ سے عدالتی احکامات کی تعمیل مکمل نہیں ہو سکی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کی حساسیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کی تمام درخواستیں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی ہیں، تاکہ اس معاملے پر آئندہ کی سماعت کے لیے ایک مناسب بینچ تشکیل دیا جا سکے۔







