کیشا لانس باٹمز جارجیا کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخب

امریکی ریاست جارجیا کے گورنر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار کیشا لانس باٹمز نے تاریخی کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ 56 سالہ سابق میئر اٹلانٹا کیشا لانس باٹمز جارجیا کی پہلی خاتون اور امریکا کی کسی بھی ریاست کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخب ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ری پبلکن امیدوار اور معروف کاروباری شخصیت رک جیکسن کو شکست دی، جس کے ساتھ ہی جارجیا میں گزشتہ دو دہائیوں سے قائم ری پبلکن پارٹی کا اقتدار ختم ہو گیا ہے۔

کیشا لانس باٹمز مسلسل دو مدتیں مکمل کرنے والے ری پبلکن گورنر برائن کیمپ کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ اس سے قبل اٹلانٹا کی میئر رہنے کے علاوہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سینئر مشیر اور وائٹ ہاؤس کے دفتر برائے عوامی رابطہ کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کے مقابلے میں آنے والے ارب پتی ری پبلکن امیدوار رک جیکسن نے اپنی مہم میں ٹیکسوں کی کمی، عوامی تحفظ اور حکومتی ضوابط کی محدود سازی پر زور دیا تھا، تاہم جارجیا کے ووٹرز نے ڈیموکریٹک امیدوار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اسی انتخابی معرکے میں دیگر ریاستوں سے بھی تاریخی نتائج سامنے آئے ہیں؛ فلوریڈا میں ری پبلکن امیدوار بائرن ڈونلڈز کامیابی حاصل کر کے امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام ری پبلکن گورنر بن گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، امریکی علاقے یو ایس ورجن آئی لینڈز میں اسٹیسی پلاسکٹ نے کامیابی سمیٹ کر کسی بھی امریکی دائرہ اختیار کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان نتائج کو امریکی سیاسی منظر نامے اور ایوانوں میں سیاہ فام قیادت کی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed