وفاقی کابینہ کا نیا کرنسی ڈیزائن اور سکہ منظور

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں انتظامی، دفاعی اور مالیاتی امور سے متعلق کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے جدید ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز حاصل کی گئی تھیں، جس کے بعد کابینہ کمیٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت مکمل کی۔ جعل سازی کی روک تھام کے لیے ان نئے نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز اور پائیدار میٹریل شامل کیا جائے گا جس سے نوٹوں کی معیار اور عمر میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ کابینہ نے 10 روپے کے کاغذ کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی بھی باقاعدہ منظوری دی۔

اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی مدت کے دوران روزمرہ کے انتظامی امور کی بہتری کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے تفویض شدہ اختیارات گورنر خیبرپختونخوا کو منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا ان اختیارات کے استعمال کے حوالے سے ہر ماہ وفاقی حکومت کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔ کابینہ نے امید ظاہر کی کہ ایڈوائزری کونسل صوبے میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

مزید برآں، وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان 11 جون 2023 کو طے پانے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی۔ اس معاہدے کی منظوری کویت کی حکومت پہلے ہی 19 جولائی کو دے چکی تھی۔

اجلاس کے اختتام پر وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں (CCOSOEs) کے 26 اکتوبر کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز (CCLC) کے مختلف اگست، ستمبر اور سابقہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی باقاعدہ توثیق کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed