ریڈیو پاکستان حملہ کیس’ تیمور سلیم جھگڑا کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 4 نومبر تک ضمانت دے دی۔درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، جہاں عدالت نے سابق صوبائی وزیر کی درخواست پر سماعت کے بعد انہیں 4 نومبر تک عبوری ضمانت دینے کا حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور وزیراعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔دوسری جانب اسی مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیر کامران بنگش بھی گرفتاری سے قبل عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed