تھانہ متھرا کی حدود میں واقع علاقے اصحاب بابا، چغرمٹی میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی مبینہ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد گولیوں کی زد میں آگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ)پشاور منتقل کردیا گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت زاہد شاہ باچا اور سید ولی شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ شدید زخمی ہونے والے شخص کا نام بیت اللہ شاہ بتایا گیا ہے۔







