پی ٹی آئی نے صوبے میں امن و امان کیلئے کچھ نہیں کیا،امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سال جھوٹ پر مبنی تھے، گزشتہ 13 سال صوبے کیلئے انتہائی تاریک دور تھے، سابق حکومت نے امن و امان کے قیام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم سمیت کسی شعبے میں عملی کام نظر نہیں آ رہا، گزشتہ حکومت نے خود بھی کرپشن کی اور دوسروں کو بھی دعوت دی، عوام کے پیسوں اور ان کا حساب کتاب کرنا ہوگا، نئے نئے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو عدالتوں سے بھی ریلیف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نو گو ایریا بنتا جا رہا ہے، صوبے کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی محب وطن پاکستانی ہیں لیکن ایک مخصوص ٹولہ محب وطن عوام کو گمراہ کر رہا تھا، پی ٹی آئی حکومت نفرتیں بڑھانے پر کام کر رہی تھی۔امیر مقام نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، دنیا میں لگی آگ بجھانے میں بھی پاک فوج کردار ادا کر رہی ہے، ہماری خواہش تھی کہ دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق کام کیا جاتا، وفاقی حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ الٹی سمت سے شروع کیا گیا تھا، وزیراعلی صوبہ چھوڑ کر کبھی کراچی اور کبھی لاہور میں مصروف رہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے 11 اکتوبر کو جشن منایا، عوام کہتے ہیں کہ اچھا ہوا ہمیں نجات مل گئی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت میں تمام اداروں کا سامنا کیا اور اپنی بے گناہی ثابت کی، خیبرپختونخوا کے عوام پنجاب جیسی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں، صوبے میں امن اور ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔اقلیتی برادری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں اقلیتی برادری کی بھی بڑی قربانیاں شامل ہیں، اقلیتی برادری کو عزت اور احترام دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جتنا حق ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتی برادری کا بھی ہے، اقلیتی برادری کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed