امریکی وزیر دفاع نے پینٹاگون کے چیف پلانر کو معزول کر دیا

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کے چیف پلانر اور جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹوریٹ فار اسٹریٹجی، پلانز اینڈ پالیسی (J-5) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے، جبکہ ان کی جگہ کسی متبادل شخصیت کے نام کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے سابق کمانڈر بریٹ سلویا ان دو درجن سے زائد سینئر فوجی حکام میں شامل ہیں جنہیں پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے پینٹاگون کا چارج سنبھالنے کے بعد برطرف کیا گیا یا پھر انہیں قبل از وقت اپنے عہدے چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کی یہ برطرفی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ دوبارہ فوجی ایکشن اور کارروائی کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed