سائبر کرائم کی بڑی کاروائی ایک کروڑ 80لاکھ روپے کے فراڈ میں مرکزی ملزم گرفتار

ایبٹ آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سائبر کرائم سرکل نے مالیاتی دھوکہ دہی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1 کروڑ 80 لاکھ (18 ملین) روپے کے فراڈ کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالوہاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل عمران خان، ایس ایچ او محمد شاکر اور سب انسپکٹر پاکیزہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ نمبر 93/2026 میں نامزد مرکزی ملزم سیف خان ولد طارق محمود (سکنہ کنج قدیم، ایبٹ آباد) کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو اس سے قبل عبوری ضمانت پر تھا۔

ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مالیاتی فراڈ کے لیے 24 افراد کے بینک اکاؤنٹس، جن میں اہل خانہ اور لوکل ریٹیلرز کے ذاتی اکاؤنٹس شامل ہیں، کو غیر قانونی رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال کیا۔ مقدمے میں 6 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 3 افراد ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔ ایس ایچ او محمد شاکر کی سربراہی میں تمام متعلقہ بینک اکاؤنٹس اور مالیاتی ٹرانزیکشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوہاب نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس، موبائل والٹس، اے ٹی ایم پن اور او ٹی پی (OTP) کسی دوسرے شخص سے شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات پر مزید تفتیش جاری ہے جبکہ جرم کا حتمی تعین مجاز عدالت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed