شادمان کالونی میں ڈاکٹر کے گھر کروڑوں کی چوری کا ڈراپ سین، 2 ملزمان گرفتار، 1 کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد

پشاور کیپٹل سٹی پولیس کے افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر ورسک ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادمان کالونی میں ڈاکٹر کے گھر کروڑوں روپے کی چوری میں ملوث بین الاضلاعی ملزمان کے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی زیرِ نگرانی، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عثمان خان نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط اور تکنیکی بنیادوں پر جامع تفتیش انجام دی۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران واردات میں ملوث 2 ملزمان محمد علی ولد محمد امین (سکنہ چارسدہ) اور محمود احمد ولد مشتاق احمد (سکنہ گلبہار) کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے 29 اگست 2026 کو ڈاکٹر محمد زین ولد محمد رفیق کے شادمان کالونی میں واقع گھر سے 50 لاکھ روپے نقد، 4,500 سعودی ریال اور 41 تولے سونا طلائی زیورات چوری کیے تھے۔ واقعے کی رپورٹ پر تھانہ مچنی گیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کی خصوصی ٹیم نے دن رات محنت کر کے ملزمان کے قبضے سے نقد رقم اور فروخت شدہ طلائی زیورات کے عوض حاصل کردہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات اور ریکوری کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed