محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او(مینٹیننس آف پبلک آرڈر)کے تحت اختیارات تفویض کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ایم پی او کے تحت کیس موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرنے کا پابند ہوگا۔اعلامیے کے مطابق نئے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جبکہ یکم اگست 2025 کو جاری کیا گیا سابقہ نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ایم پی او کے تحت کوئی کیس بھیجے جانے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرے گا۔اس اقدام کے تحت پولیس کی جانب سے موصول ہونے والے کیسز پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی سے متعلق طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نئے احکامات میں یکم اگست 2025 کو جاری کیا گیا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔نئے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت کیسز سے متعلق کارروائی نئے اعلامیے کے مطابق کرنا ہوگی۔







