چارسدہ پولیس کا سروکلے میں سرچ آپریشن، قتل، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں 10 ملزمان گرفتار

چارسدہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رفعت اللہ خان (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ اور اشتہاری عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر مقدم خان کی سربراہی میں تھانہ سروکلے کے مختلف علاقوں میں ایک وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ اس مشترکہ کارروائی میں ایس ایچ او سروکلے عرفان خان، کیو آر ایف (QRF)، آر آر ایف (RRF)، لیڈی پولیس اور پولیس کے دیگر نفری اہلکاروں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران متعدد مشکوک ٹھکانوں پر چھاپے مار کر قتل، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث مجموعی طور پر 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولس ٹیم نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1,236 گرام چرس، 1 عدد کلاشنکوف، 1 عدد رائفل، 8 عدد پستول اور 101 عدد کارتوس برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

تھانہ سروکلے میں تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید باریک بینی سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed