چارسدہ شہید ڈی ایس پی عمران الدین خان اور اہلکار کاظم جان کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

چارسدہ کے آبائی گاؤں پوری میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سی ٹی ڈی کے شہید ڈی ایس پی عمران الدین خان اور پولیس اہلکار شہید کاظم جان کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا شدید سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

چارسدہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو شاہانہ سلامی پیش کی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں، بے مثال شجاعت، فرض شناسی اور وطنِ عزیز سے وفاداری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جواد قمر (ستارہ شجاعت، QPM)، ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP)، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اظہر خان اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ منصور ارشد سمیت سول و پولیس افسران، اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اعلیٰ حکام نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed