خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق شہری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6گھنٹے سے بڑھ کر 12گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 18 گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے روزمرہ معمولات متاثر کر دیے ہیں، بجلی کی مسلسل بندش کے باعث عوام کو گھریلو امور اور دیگر ضروری کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔صوبے کے عوام نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور غیر اعلانیہ و طویل بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس مشکل صورتِ حال سے ریلیف مل سکے۔






