پی ٹی آئی کا سینیٹر مشعال یوسفزئی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پارٹی قیادت پر تنقید اور مبینہ طور پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینیٹر مشعال یوسفزئی کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کو مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جس کے ذریعے ان سے جواب طلب کیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی کو پہلے بھی پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اسے نظرانداز کیا اور گزشتہ روز پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹر مشعال یوسفزئی کو باقاعدہ نوٹس جاری کرکے ان کا جواب طلب کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے اس معاملے کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے صوبائی حکومت اور اس کے اختیارات کی بحالی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مقف میں کوئی دو رائے نہیں اور اس حساس معاملے پر سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی جماعت کی حکومت ختم کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی ارکان کے ترقیاتی منصوبوں کی تختیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیوں سے عوام میں نفرت اور بے چینی بڑھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed