کردار کی تکمیل کیلئے تعلیم ناگزیر ہے’ کمانڈنٹ کاکول اکیڈمی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دس لاکھ جانوں کے نذرانے سے وجود میں آیا یہ کوئی چھوٹا نمبر نہیں ۔نوجوان مستقبل کو اپنی نظر سے دیکھیں جہاں چائیں تعلیم حاصل کریں معاش کی تلاش میں امریکہ یا چائنہ جائیں اگر ان کے دل پاکستان ہوا تو ملک کا مستقبل تابناک ہوگا ۔کردار کی تکمیل کے لئے تعلیم ناگزیر ہے ۔اس میں تربیت بھی اتنی ہی اہم ہے ۔جس مغربی تہذیب کے ساتھ ہم مقابلہ کرتے ہیں ان میں تربیت نظر نہیں آتی ۔ پاک رزق ،علم نافع اور مقبول عمل کوسیکھنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔جس کا آغاز ماں کی گود سے ہوتا ہے مدرسہ اور سکول میں اس کی تکمیل ہوتی ہے۔۔یہ تربیت ہی ہے جس کی بنیاد پر مغربی ہم عصروں سے ہم مختلف ہے ۔وہاں صرف فرد کو اہمیت دی جاتی ہے۔جب کہ ہمارے ہاں تعلیم اور تربیت کے بعد معاشرے کے اچھے شہری بنتے ہیں۔اگر کوئی پی ایچ ڈی ماں اور باپ بچوں کو نظم ونسق نہیں سکھا پایا اور تربیت نہیں کر سکا تو ان کی ڈگری کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ آج دنیا تبدیل ہو رہی ہے معاشرے بدل رہے ہیں اس ماحول میں وہ بچے چائیے جو مستقبل کو اپنی نظر سے دیکھیں کسی دوسرے کی عینک نہ پہنیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں آرمی برن ہال گرلز کالج میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کالج کی فیکلیٹی، پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کے والدین اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔کمانڈنٹ پی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افتخار حسن چوہدری کا کہناتھا علم اللہ کی طرف سے ہے یہ کسی زبان میں بھی ہو وہ ضرور حاصل کریں۔ لیکن دل میں پاکستان کو قائم رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت عجیب ہے تیس برس کی یونانی تہذیب ہمیں بڑی لگتی ہے اور اپنی دو سو سال کی مغل تہذیب میں انار کلی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔دنیا کا 80 فیصد جی ڈی پی مغل تہذیب ، چائنہ تہذیب اور سلطنت عثمانیہ کا تھا۔اور ہم آج ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے جن کی جی ڈی پی 15 اور 16 فیصد ہے ۔چین تو جاگ گیا ہے وقت آچکا ہے ہم بھی جاگ جائیں۔قبل ازیں پرنسپل آرمی برن ہال کالج کرنل ضل حسین ڈار نے سالانہ امتحان اور ہم نصابی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی جب کہ ادارہ کے طلبہ نے کراٹے ،جمناسٹک ،پی ٹی ،ٹیبلو ،پتلی تماشا ،تاریخی کردار انار کلی اور قومی و علاقائی چاروں صوبوں پنجاب ،بلوچستان ،سندھ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی ثقافت پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کے بھی جوہر دکھائے۔مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طالبات میں چیف آف آرمی سٹاف گولڈ میڈل ،پرائڈ آف برن ہال بیج ،گولڈن بیج ،سکالرز شپ اور بہترین کارکردگی کے ایوارڈ تقسیم کئے۔اور بہترین کارکردگی دکھانے والی اساتذہ کو بھی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازاگیا۔جب کہ مہمان خصوصی کو بریگیڈیئر راجہ زیشان نے خصوصی شیلڈ پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed