پشاورہائیکورٹ نے ایچ ایم سی میں منیجر فیسلیٹیٹرکی آسامی پر عبوری حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا،کیس کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل درکنی بنچ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدرخواست گزار عبدالناصر نے کاشف شہباز خان ایڈووکیٹ کی تواسط سے دائر رٹ میں موقف اپنایاتھاکہ انھوںنے نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں منیجر فیسلیٹیٹرکی آسامی کیلئے اپلائی کیا، جس پر درخواست گزار نے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم وہ انٹریو میں کولیفائی نہ کر سکا، تاہم مذکورہ آسامی کووربارہ مشتہر کیاگیا،جس پر درخواست گزار نے دوبارہ حصہ لیاوار اس بار 67.67مارکس تحریری امتحان میں حاصل کئے جبکہ انٹریوں کمیٹی نے درخواست گزار کو مذکورہ پوسٹ پر تعینات کرنے کی سفارش کردی، تاہم ایم ٹی آئی بورڈ نے درخواست گزار کو مذکورہ آسامی پر تعینات نہ کرتے ہوئے تیسری بار آسامی کو مشتہر کیا، جس پر درخواست گزار نے ہائیکور ٹ سے رجوع کیا،دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے آسامی کی تقریری کا پراسس مکمل کرتے ہوئے حتمی نتائج سے روک دیاگیا۔






