بارہ اضلاع میں قیامِ امن ترقیاتی کونسل کی اولین ترجیح ہے، انجینئر شوکت اللہ خان

خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع کے لیے حال ہی میں قائم کی جانے والی ترقیاتی کونسل کے سربراہ، سابق گورنر و سابق وفاقی وزیر انجینئر شوکت اللہ خان پشاور پہنچ گئے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کسوٹی ڈیجیٹل سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شوکت اللہ خان نے کہا کہ ترقیاتی کونسل کے قواعد و ضوابط وضع کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد کونسل جلد اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دے گی۔کونسل کی بنیادی ذمہ داری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بارہ اضلاع میں امن و امان کا قیام کونسل کی اولین ترجیح اور بنیادی ذمہ داری ہوگی، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انجینئر شوکت اللہ خان نے کہا کہ قبائل محب وطن ہیں اور اپنے علاقوں سمیت پورے صوبے میں امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ قبائلی رہنماؤں پر مشتمل ترقیاتی کونسل قیامِ امن کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کونسل میں شامل تمام عمائدین کا انتخاب انتہائی غور و فکر اور سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed