امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں کیا جا سکتا’فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم سے ملاقات کی. ملاقات میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان، امیر وسطی اضلاع عبدالواسع، امیر جماعت اسلامی ہزارہ ڈویژن عبدالرزاق عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی صابر حسین اعوان اور جماعت اسلامی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ صوبے کی ترقی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زراعت اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں نکاسی آب کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جنوبی اضلاع کی زمینوں کو آباد کرکے صوبے کی زرعی ضروریات پوری کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرکے ان کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور پولیس شہدا کے لواحقین کی فلاح و بہبود ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed