ڈیرہ ’35خواتین اساتذہ کی تقرریاں جعلی قرار، تنخواہیں واپس کرنیکا حکم

محکمہ تعلیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 35 خواتین پرائمری اساتذہ کی تقرریاں جعلی قرار دیتے ہوئے ان کے تقرری نامے ابتدا ہی سے کالعدم قرار دے دیے ہیں، جبکہ متعلقہ خواتین سے وصول کردہ تنخواہیں سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ضلعی تعلیمی افسر (زنانہ)سیدہ انجم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ خواتین کی تقرریوں، سروس ریکارڈ اور جائے تعیناتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، جس کے بعد ان کے تقرری ناموں کو ابتدا ہی سے غیر موثر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ تعلیم نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ خواتین نے مبینہ طور پر جعلی تقرری ناموں کے ذریعے سرکاری ملازمتیں حاصل کی تھیں۔اعلامیے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے کارروائی کی جائے، جبکہ انہیں اب تک ادا کی گئی تنخواہوں کا مکمل حساب بھی مرتب کیا جائے۔محکمہ تعلیم نے متعلقہ خواتین کو وصول کردہ تنخواہیں سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔اس کارروائی کے بعد متعلقہ تقرریوں اور سرکاری رقوم کی ادائیگی کے معاملے پر مزید قانونی اقدامات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed