بنوں میں المناک ٹریفک حادثہ’2بھائیوں سمیت 3نوجوان جاں بحق

بنوں میں موٹر سائیکل کے المناک ٹریفک حادثے میں جھنڈوخیل سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سفید اللہ خان اور حامد خان پسران شیرداد خان جبکہ ان کے دوست بیت اللہ خان ولد سعد اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جھنڈوخیل سے بنوں پارک جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں دو سگے بھائیوں اور ان کے دوست کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی فضا سوگوار ہوگئی۔تینوں نوجوانوں کی نمازِ جنازہ شوبک قبرستان میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed