سمال انڈسٹریز کے مالی مسائل حل کیے جائینگے’ ڈاکٹر محمد ارشاد

خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کے ممبر برائے انڈسٹریز، کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے مالی مسائل کو مزید نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ادارے کو درپیش مشکلات کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بورڈ کی مالی صورتحال بہتر بنانے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور آمدن کے نئے ذرائع تلاش کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ڈاکٹر محمد ارشاد نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے خصوصی دورے کے موقع پر کیا، جہاں بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور مالی معاملات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ممبر ایڈوائزری کونسل نے حکام کو ہدایت کی کہ بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے اور اس کے ایجنڈے میں بزنس ڈویلپمنٹ اور مالی استحکام سے متعلق نکات کو لازمی شامل کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بورڈ کے اجلاسوں کے لیے باقاعدہ سالانہ کیلنڈر مرتب کیا جائے تاکہ ادارے کے اہم معاملات کا بروقت جائزہ لے کر فیصلوں پر مثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ ادارے کے مالی استحکام کے لیے آمدن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے تمام ممکنہ ذرائع کی نشاندہی کی جائے اور ان سے استفادے کے لیے مثر حکمت عملی وضع کی جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ادارے کے دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں اور مالی نظم و نسق کو مضبوط بنایا جائے۔دورے کے موقع پر ڈاکٹر محمد ارشاد نے ملازمین یونین کے سربراہ سے بھی ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed