صاف خیبرپختونخوا مہم تیز، پشاور سمیت دیگر اضلاع میں اہم اقدامات

گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے اقدامات کے بعد اب صاف خیبرپختونخوا مہم کر دی گئی ہے، صوبے کے تمام ڈویژنوں میں جاری مہم کے تحت سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر توجہ دی جارہی ہے۔مہم کے دوران پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، بونیر اور درگئی سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے، جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور ہزارہ کے دیگر علاقوں میں بھی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔صاف خیبرپختونخوا مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو مثر انداز میں ٹھکانے لگانا ہے۔مہم کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنوں میں صفائی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، انتظامیہ کی توجہ سڑکوں، گلیوں، عوامی مقامات اور دیگر شہری علاقوں سے کچرا ہٹانے پر مرکوز ہے تاکہ ماحول کو صاف رکھنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔صوبے کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات جاری ہیں، صوبائی دارالحکومت پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، بونیر اور درگئی میں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کے ساتھ عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔اسی طرح ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور ہزارہ کے دیگر علاقوں میں بھی صفائی کا عمل تیز کیا گیا ہے، مہم کے تحت جمع شدہ کوڑے کو مناسب مقامات پر منتقل کرنے اور اسے درست طریقے سے ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے کے بجائے مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں تعاون کریں، کیونکہ شہریوں کا تعاون صفائی مہم کو مثر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed