وزیراعظم شہباز شریف کے کل دورہ پشاور کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کے آج دورہ پشاور کا امکان مشاورتی کونسل اور مشران سے ملاقاتیں ہونگی’اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے اسلام آباد (آئی این پی)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا (آج) منگل کو دورہ پشاور پر پہنچنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دورہ کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم کے دورہ پشاور کی تصدیق کی اور کہا کہ توقع ہے کہ وہمنگل کو پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں وزیر اعظم امن وامان کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیر اعظم کو دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گااور اس میں صوبے کی سیکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔وزیر اعظم ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اورپائیدار امن اور ترقی کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں فرائض اور ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی کمی، گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ، امن وامان، انفراسٹکچر سمیت دیگردرپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed