پیپلز لائرز فورم خیبرپختونخوا نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات اور موجودہ بدامنی کے اسباب کا تعین کرنے پر زور دیا ہے۔ فورم کے صدر گوہر رحمان خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وطن کے بیٹے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے اصل اسباب کا کھوج لگایا جائے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ موجودہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی اور صوبے میں ایسے واقعات کے تسلسل کی بنیادی وجوہات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ آخری آپشن تھا، کیونکہ ان کے بقول سابق صوبائی حکومت دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔ وہ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے







