ایچ ایم سی میں سپیشلسٹ رجسٹرار آسامی ‘ خاتون ڈاکٹر کا ہائیکورٹ سے رجوع

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی )میں سپیشلسٹ رجسٹرار کی آسامی پر نظرانداز کرنے کیخلاف خاتون ڈاکٹر نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رٹ پٹیشن ڈاکٹر صابین خان نے دائر کی ہے جس میں میرٹ، شفافیت اور شعبہ جاتی بنیادوں پر ہونے والی بھرتی کے معیار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔رٹ میں 18 ماہ کی اہلیت کی شرط کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ڈاکٹر صابین نے جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس کرنے کے بعد لیور ٹرانسپلانٹ سرجری ودیگرمتعلقہ شعبوں میں 3سالہ سیکنڈ فیلوشپ ٹریننگ حاصل کی۔ اس نے ایچ ایم سی میں رجسٹرارکی آسامی کیلئے ایپلائی کیا اور متعلقہ شعبے میں تربیت ، اہلیت و تجربے کے باوجود ان کی درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی کہ ان کا جنرل سرجری کا ایف سی پی ایس گزشتہ 18 ماہ کے اندر حاصل نہیں کیا گیاجو غیرآئینی وغیرقانونی اقدام ہے۔ خاتون ڈاکٹر نے رٹ میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ متنازعہ بھرتی کے عمل اور اہلیت کے معیار کا قانونی جائزہ لیکردرخواست گزارخاتون کی اہلیت کو متعلقہ قواعد اور میرٹ کی بنیاد پر زیر غور لانے کاحکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed