قرۃ العین وزیر کی ملازمین کو سخت وارننگ، شہری شکایات نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (ڈبلیو ایس ایس پی) پشاور کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) قرۃ العین وزیر نے شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور ملازمین کی عدم توجہی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی آڈیو پیغام کے ذریعے سخت تنبیہ جاری کی ہے۔

اپنے پیغام میں سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی نے واضح کیا کہ اگر صفائی کے انتظامات درست نہ ہوئے تو وہ خود گلبہار کے علاقے میں کرسی ڈال کر بیٹھ جائیں گی اور نالیوں کی صفائی کی نگرانی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس کام کو انجام دینے میں انہیں کوئی جھجھک محسوس نہیں ہوتی۔ انہوں نے ملازمین پر واضح کیا کہ وہ فیلڈ میں کام کرنے والوں کی کارکردگی سے تمام تر آگاہی حاصل کر چکی ہیں۔

قرۃ العین وزیر نے خبردار کیا کہ ملازمین انہیں خود فیلڈ میں انزلنے پر مجبور نہ کریں۔ اگر وہ خود سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئیں تو فوری طور پر افسران اور عملے کی معطلیاں اور تبادلے کیے جائیں گے، بلکہ کام نہ کرنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے شکایات کے ازالے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہریوں کی شکایات کو نظرانداز کرنے کی دوبارہ اطلاع ملی تو رات کے تین بجے بھی کام لیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ڈمپنگ سائٹس اور کوڑا دانوں کو فوری خالی کرنے اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed