گورنر راج کا فیصلہ ہوچکا تھا، مذاکرات دکھاوا تھے: اسد قیصر

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کو دکھاوا قرار دیدیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورکمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور بھی کورکمیٹی میٹنگ میں موجود تھے۔ اسد قیصر نے دعوی کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed