پشاور دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ، مشیر صحت نگار جوہر کا ایل آر ایچ کا دورہ

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت مطیع اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مشیر برائے صحت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔

نگار جوہر نے ہسپتال میں زیر علاج 23 زخمی بچوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر مشیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ تمام زخمی بچوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم کیا جائے اور ان کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمی بچوں کے علاج و معالجے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed