مشیرِ مذہبی امور مولانا طیب قریشی کی دیر کالونی آمد’متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

مشیرِ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے دیر کالونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نجی سکول کے افسوسناک واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔مولانا طیب قریشی نے متاثرہ عمارت کا معائنہ بھی کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر ہر دل غمگین ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طیب قریشی نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے المناک واقعات پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و غم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed