محمود اچکزئی’ اختر مینگل اور علامہ راجہ ناصر عباس کا دیر کالونی سکول کا دورہ

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اعلی سطحی وفد پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے دلخراش سانحے کے بعد متاثرہ سکول پہنچ گیا۔ دورے کا مقصد شہید ہونے والے افراد کے سوگوار خاندانوں اور ورثا کے ساتھ گہرے دکھ، ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔محمود خان اچکزئی کو اس دورہ کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں حادثے کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔وفد نے گزشتہ روز سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے ورثا سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، اور اس موقع پر معصوم شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed