شہدا کے خاندان ہمارا فخر ‘پولیس کیلئے ریلیف پیکج ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے’ فیصل کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخواپولیس کے شہدا،زخمی اہلکاروں اورخاندانوں کیلئے معاوضوں اورمراعات میں ریکارڈ اضافے کی منظوری دے دی۔ گورنرخیبرپختونخوا نے اپنے ویڈیو پیغام میں خیبرپختونخوا پولیس کیلئے ریلیف پیکج اورپولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہدا پیکج کے تحت کانسٹیبل سے انسپکٹر تک معاوضہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ 70 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہدا کا معاوضہ ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دیا گیاہے۔گریڈ 18 اور19 کے شہدا کا معاوضہ دو کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر تین کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے اور اسی طرح گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے شہدا کا معاوضہ دو کروڑ10 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین کروڑ روپے کر دیا گیاہے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے پولیس شہدا کے ورثا کے لیے پلاٹ کی جگہ براہِ راست مالی معاونت کا بھی اعلان کیاجس کے تحت کانسٹیبل سے انسپکٹر تک شہدا کے ورثا کو 5 مرلہ پلاٹ کی جگہ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے شہدا کے ورثا کو رہائشی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔گریڈ 18 اور 19 کے شہدا کے ورثا کو 10 مرلہ پلاٹ کی جگہ ساڑھے تین کروڑ روپے مالی معاونت دی جائے گی۔گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے پولیس شہدا کے ورثا کو ایک کنال پلاٹ کی جگہ7 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ویڈیو پیغام میں گورنرنے کہاکہ دورانِ ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کا پیکج 1 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ جبکہ مستقل معذوری پر 50 لاکھ روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔پولیس اہلکاروں کے شریکِ حیات یا بچوں کی وفات پر 50 لاکھ اور والدین یا بہن بھائیوں کی وفات پر 30 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔پولیس شہدا کی بیٹیوں کی شادی کیلئے 10لاکھ روپے بطور خصوصی تحفہ دیے جائیں گے۔گورنرخیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں اور شہدا کے خاندانوں کی مدد کے لیے بینکوں اورکارپوریٹ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کے خاندان ہمارا فخر ہیں، اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔خیبرپختونخوا پولیس کے لیے یہ ریلیف پیکج ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed