ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی، ویزا فراڈ کیس میں اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے غیر قانونی ویزا ایجنٹوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کی ہدایات پر سب انسپکٹر بلال تنولی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شکیل احمد ولد شوکت علی، سکنہ ندیم پارک کالونی، تحصیل و ضلع قصور کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ایف آئی آر نمبر 05/2023 مورخہ 11 جنوری 2023 میں مطلوب تھا اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ورک ویزے فراہم کرنے کے بہانے شکایت کنندگان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 23 ہزار 500 روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed