کلاچی کے علاقہ کوٹ سلطان میں نامعلوم ملزمان نے گھرمیں دستی بم پھینک دیا، دھماکہ میں 2خواتین جاں بحق جبکہ4افراد زخمی ہوگئے،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں کوٹ سلطان کلاچی کے رہائشی رستم خان ولد سلطان خان نے,3/4exp 302-324، کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ شام کے وقت نامعلوم ملزمان نے بانیت قتل ہمارے گھر میں دستی بم پھینکا گیا، دھماکے کے نتیجے میں میرا بھائی 55سالہ حبیب الرحمن ولد سلطان، بھتیجا 24سالہ اکرام ولد حبیب الرحمن، بھابھی 50سالہ رابعہ بی بی زوجہ حبیب الرحمن، 24سلمی بی بی زوجہ اکرام ،20سالہ سائرہ بی بی دختر حبیب الرحمن ،12سالہ شمروز بی بی دخترحبیب الرحمن زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طور پر مفتی محمود ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر سائرہ بی بی اور سلمی بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے۔







