سنیارٹی ملازم کا قیمتی حق ہے، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ پولیس اہلکاروں کی سنیارٹی سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سنیارٹی ملازم کا قیمتی حق ہے، کسی ملازم کی سنیارٹی تبدیل کرنے سے پہلے اسے سماعت کا موقع دینا ضروری ہے۔عدالت کے مطابق قواعد کے خلاف مقرر کی گئی سنیارٹی بھی متاثرہ ملازم کو سنے بغیر تبدیل نہیں کی جا سکتی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنیارٹی ملازم کا قیمتی حق ہے، جس سے اس کے پیشہ ورانہ کیریئر اور ترقی کے امکانات وابستہ ہوتے ہیں، تاہم سنیارٹی خودکار ترقی کی ضمانت نہیں، بلکہ ترقی کا تعین متعلقہ قانون اور قواعد کے مطابق ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سندھ پولیس اہلکاروں کی سنیارٹی فہرست میں سماعت کا موقع دیے بغیر تبدیلی کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے اور اصولِ انصاف کے منافی ہے۔ عدالت کے مطابق سابقہ بینچ کی توجہ اس اہم قانونی نکتے کی جانب نہیں گئی تھی کہ سنیارٹی تبدیل کرنے سے متاثر ہونے والے ملازمین کو اپنا مقف پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر کسی ملازم کی سنیارٹی قواعد کے خلاف بھی مقرر ہوئی ہو تو اسے تبدیل کرنے سے پہلے متعلقہ ملازم کو سننا لازم ہے۔عدالت عظمی نے نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 4 اپریل 2024 کا اپنا سابقہ حکم واپس لے لیا، جبکہ سندھ پولیس اہلکاروں کی اپیلیں جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے متعلقہ درخواست گزاروں کی حد تک سروس ٹریبونل کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed