شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل ظہیر عالم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں آدم زئی اکوڑہ خٹک میں پورے سرکاری اعزاز و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ و سینئر افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو
خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو بگل بجا کر سلامی دی اور سلامتی پیش کی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید ظہیر عالم کو ان کے آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے بعد پولیس افسران اور دیگر شخصیات نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔







