جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کر دی

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ایک سال کی توسیع کی کثرت رائے سے منظوری دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی، جوڈیشل کمیشن کےسربراہ چیف جسٹس پاکستان کوکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ملی، چیف جسٹس نے درخواست پر کمیشن کے رکن احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی، جوڈیشل کمیشن نے بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ کو خوش آمدید کہا۔یاد رہےکہ کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون کی ڈگری کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے اور اسے جعلی قرار دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed