صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے، جس سے جہاں موسم میں خنکی آ گئی ہے، وہیں پانی سڑکوں پر تیرنے لگا، اور متعدد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے، جس سے گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات ویلی میں بھی ہلکی بارش اور مختلف مقامات پر دھند کا راج ہے، اس دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق سیاحوں کو گلیات کا رخ کرتے ہوئے موسم اور سڑکوں کی صورتحال مدنظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ادھر ضلع ہری پور میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آنے لگی ہے، ضلع کے وسطی شہر سمیت تینوں تحصیلوں میں رات گئے سے ہلکی بارش جاری ہے، اور اس کے ساتھ ہی سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس سے موسم میں سردی کا عنصر نمایاں ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے، جس سے جہاں موسم میں خنکی آ گئی ہے. ضع نوشہرہ شہر اور مضافات میںبارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی نوٹ کی جانے لگی، اور سردی میں اضافہ ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہرسمیت تینوں تحصیلوں میں رات گئے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن تک بارش کا یہ سلسلہ جاری رہے گا.







