ماڑی انرجیز کے تعاون سے سپین وام اور شیواہ میں شجرکاری مہم

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام اور شیواہ میں ماڑی انرجیز کے تعاون سے الخدمت فانڈیشن کی نگرانی میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے تحت علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے الخدمت فانڈیشن شمالی وزیرستان کے ضلعی صدر عمران خان اور جنرل سیکرٹری محمد وسیم وزیر نے کہا کہ ماڑی انرجیز کے تعاون سے مختلف مقامات پر پودے لگانے کا سلسلہ رواں دواں ہے جبکہ مزید علاقوں میں بھی شجرکاری مہم جاری رکھی جائے گی انہوں نے ماڑی انرجیز کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایسے اقدامات شمالی وزیرستان کو سرسبز و شاداب بنانے اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed