ٹانک اور شمالی وزیرستان میں آپریشنز ‘ 10 دہشت گرد مارے گئے

ضلع ٹانک میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن کیا گیا، اس دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بھٹنی گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی جنڈولہ روڈ کے علاقے گڑہ فقیرا میں کی گئی، جہاں سے 3 کلاشنکوفیں، 11 میگزین، گولہ بارود اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت اسامہ ولد سلطان اور سلیمان ولد ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جو فقیر کلے جنڈولہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ تیسرے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق ادارے کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں جنڈولہ روڈ کے قریب گڑہ فقیرا کے مقام پر مسلح دہشت گرد بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق اطلاع کی تصدیق کے بعد سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو وہاں موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تین افراد ہلاک پائے گئے، جنہیں سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی بھٹنی گروپ سے تعلق رکھنے والا قرار دیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 11 میگزین بمعہ گولہ بارود، ایک موبائل فون برآمد ہوا۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان سے متعلق مزید تفتیش کی جا سکتی ہے، جبکہ تیسرے ہلاک شخص کی شناخت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد نے میرا عالم پمپ کے قریب ایک دکان کی چھت پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا۔ ادارے کے مطابق اس دھماکے میں ایک شہری اور دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ادھر دہشتگردوں کی جانب سے مبینہ طور پر وانا بازار کی مرکزی سڑک کے کنارے اور امن کمیٹی کے سربراہ بلال کے دفتر کی چھت پر بھی آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا اسامہ، 2025 میں بنوں کینٹ پر حملے کے دوران مارے گئے دہشت گرد شعیب کا بھائی تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed